81

برطانیہ، کینسر کا علاج اب صرف 7 منٹ میں کیا جائے گا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
برطانیہ میں پہلی بار دنیا میں ایسا انجیکشن متعارف ہونے جا رہا ہے جو کیسنر کے مریضوں کا علاج صرف 7 منٹ میں کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA)سے منظوری ملنے کے بعد نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) دنیا کا پہلا ادارہ بن جائے گا جو اس موذی مرض کے علاج کے وقت کو تین چوتھائی گنا تک کم کر دے گا۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق مذکورہ انجیکشن سے ان سینکڑوں کیسنر کے مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا جو امیونو تھراپی، atezolizumab کے زیر علاج ہیں۔ انہیں اب جلد میں انجیکشن لگا کر ان کا علاج 7 منٹ میں کیا جاسکے گا جو پہلے ڈرپ کے ذریعے نسوں میں دیا جاتا تھا، جس میں 30 منٹ سے ایک گھنٹہ لگتا تھا۔

Atezolizumab جسے Tecentriq کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عام طور پر کینسر کے مریضوں کو دوران علاج بذریعہ ڈرپ براہ راست رگوں میں دیا جاتا تھا، جس میں ایک مریض کو تیس منٹ سے ایک گھنٹےتک کا وقت درکار ہوتا تھا اور بعض اوقات رگ تک رسائی بھی مشکل ہوتی تھی۔

تاہم اب مریض کو جلد میں انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس سے کینسر کا علاج کرنے والی کی ٹیموں کو زیادہ وقت مل جائے گا۔

برطانوی آنکولوجسٹ کے مطابق ’اس منظوری سے ناصرف طریقہ علاج تیرتر ہوگا بلکہ ہم کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج کرسکیں گے، موجودہ طریقہ کار کے دوران ہمیں ایک مریض کی دیکھ بھال میں 30 سے 60 منٹ کا وقت درکار ہے جبکہ نئے طریقۂ کار میں ایک مریض کے لئے صرف 7 منٹ لگیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ Atezolizumab یا Tecentriq امیونو تھراپی دوا ہے جو مریض کے اپنے مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کو تلاش کرنے اور تباہ کرنے کی طاقت دیتی ہے، جس سے پھیپھڑوں، چھاتی، جگر اور مثانے کے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں