64

بجلی بلوں میں کتنے یونٹس والوں کو ریلیف ملے گا؟ نگران حکومت نے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) نگران حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا پلان شیئر کر لیا، منظوری مل گئی تو 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکس پر ریلیف نہیں ملے گا، اقساط میں بل وصولی کی رضامندی مل سکتی ہے۔ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ طے شدہ مقررہ اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہو گی۔
نگران وزیر خزانہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی براہ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں ہوئی، ایک پاکستانی ٹیم نے بات کی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بجٹ 24-2023 میں ہنگامی حالات کیلئے 250 ارب روپے مختص کئے گئے تھے وہ بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے استعمال میں لائی جا سکتی ہے، اس رقم سے 400 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں