79

بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ، آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز سے رابطہ کیا، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا، وزارت خزانہ بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ایم ایف سے آج شیئر کرے گی،آئی ایم ایف کی اجازت سے بجلی بلوں میں ریلیف ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں