86

ایمرجنگ کپ سیمی فائنل، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا


کولمبو (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سری لنکا میں جاری ایمرجنگ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 323 رنز کا بڑا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار عمیر یوسف کا رہا جنہوں نے 79 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز کی اننگ کھیلی جس نے پاکستان کو بڑے ہدف کے راہ میں اہم معاونت فراہم کی، ان کے بعد کپتان محمد حارث نے نصف سینچری بنائی جبکہ مبشر خان 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اوپننگ پر آئے دونوں کھلاڑی 22 اور 12 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ان کے بعد طیب طاہر نے 26 رنز بنائے تاہم قاسم اکرام 8 سکور ہی بنا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں