60

ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل: پاکستان اور افغانستان کا میچ جاری


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہینگزو میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کے لیے 116رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کر رہے ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں