93

ایشین انڈر 16 والی بال: پاکستان کی منگولیا کو شکست، سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دے دی۔

پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 9-25، 17-25 اور 13-25 رہا۔

پاکستان نے اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔ یوں اس نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور چائنیز تائپے کے ساتھ ایک گروپ میں شامل ہے۔

چائنیز تائپے کیخلاف پہلے راؤنڈ کی فتح کی وجہ سے پاکستان کو بونس پوائنٹ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں