17

ایشیا کپ: بھارت کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

بمراہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، بمراہ اگلے میچز سے قبل واپس سری لنکا آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں