193

ایران کے پاس کتنے کلو گرام افزودہ یورینیم موجود ہے ؟ بڑی خبر آگئی

تہران ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اقرار کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس 20فیصد تناسب سے افزودہ کیا گیا 120 کلو گرام سے زیادہ یورینیم موجود ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم 120 کلو گرام سے تجاوز کر چکے ہیں ، مغربی طاقتوں کی جانب سے ہمیں 20فیصد کے تناسب سے افزودہ کیا گیا یورینیم فراہم کیا جانا تھا تا کہ اسے تہران کے ری ایکٹروں میں استعمال کیا جا سکے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران اس پیش رفت کی جانب نہ جاتا تو اسے تہران کے ری ایکٹروں کے واسطے ایندھن میں قلت کا سامنا ہوتا ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اعلان کیا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی رو سے اجازت یافتہ حد سے زیادہ تناسب سے افزودہ کیے گئے یورینیم کا ذخیرہ مضبوط بنا لیا ہے۔ ایجنسی کی آخری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایران کے پاس 20فیصد تناسب سے افزودہ کیا گیا 84.3 کلو گرام یورینیم ہے۔یاد رہے کہ جوہری معاہدے کی رو سے تہران 3.67فیصد سے زیادہ تناسب سے یورینیم افزودہ کرنے کا مجاز نہیں۔ یہ جوہری ہتھیار کی تیاری کے لیے افزودگی کے مطلوبہ تناسب 90فیصد سے کہیں کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں