37

اگلے پانچ برس میں خلیجی ممالک سے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع : شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے پانچ برس اس کے گرین اینیشی ایٹو کے لیے خلیجی ممالک سے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو اسلام آباد میں زراعت اور غذائی تحفظ کے عنوان سے منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیجی ممالک نے گرین اینیشی ایٹو میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فراخدلانہ رویے کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ ہفتے ان ممالک کے سفیروں کو اس بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔‘
مطابق تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت حال ہی میں قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے زراعت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کی مکمل استعداد سے فائدہ اٹھائے گی۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کے لیے دوسرا بڑا گرین ریولوشن ثابت ہو گاجو ملک کے لیے ترقی کی راہیں کھولے گا۔‘
بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے سیمینار کے شرکاء کو یقین دلایا کہ فوج ایس آئی ایف سی کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔‘
سیمینار میں وفاقی وزراء، سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، زرعی ماہرین، اعلیٰ عسکری افسران اور کسانوں نے شرکت کی۔
اس موقعے پر وزیرِ اعظم نے زراعت اور لائیو سٹاک کی نمائش کا دورہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں