اسلام آباد وفاقی وزیر اسد عمر نے آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کا عندیہ دے دیا اور اہم وجہ بھی بتا دی کہ اقدام کیوں ضروری ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی ۔اسد عمر نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے۔
170