67

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر بھاری اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 87 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 299 روپے کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ اس سے قبل رواں سال 11 مئی کو ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین سطح 298.93 روپے کی حد کو چھوا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں