99

امریکا: ڈی این اے نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 47 سال بعد انصاف دلادیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
امریکا میں ڈی این اے شواہد نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 47 سال بعد انصاف دلادیا۔

نیویارک اسٹیٹ میں اسکول کی بچی سے زیادتی کی گئی جس کے الزام میں 72 سالہ سیاہ فام امریکی لیونارڈ میک نے ساڑھے 7سال سزا کاٹی۔

کارروائی پر اصل مجرم پکڑا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

1989 سے اب تک ڈی این اے ٹیسٹ کی بدولت امریکا میں غلط سزا کاٹنے والے 575 افراد کی بے گناہی ثابت ہوچکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں