کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں بڑی عجیب بات ہے ایک جماعت الیکشن تاریخ دے رہی ہے،مجھے نہیں پتہ، الیکشن کب ہیں، آپ کو نہیں پتہ الیکشن کب ہیں مگر اس جماعت کو پہلے سے پتہ ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے، الیکشن کمشنر کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میثاق جمہوریت کے حق میں نہیں،ہم نے تو چاہا تھا کہ میثاق جمہوریت ٹو بھی بنے،ہم نے نئے میثاق جمہوریت کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ہو سکا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنی وزارتوں کی جواب دہ ہے اور پی ڈی ایم اپنی،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا۔
ان کا کہناتھا کہ ہم سیاسی مخالف کے بجائے ذاتی دشمن بن رہے ہیں،ملک کو ملکر مسائل سے نکالا جائے، گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،انتخابات کی تاریخ میرے ہاتھ نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،کل پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں پالیسی سامنے رکھیں گے،الیکشن سے متعلق حکمت عملی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی طے کرے گی۔