95

افغان حکومت نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا

کابل (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) افغانستان میں طالبان نے ایک نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں طالبان کی اخلاقی پولیس نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان طالبان حکومت عبدالرحمٰن حنیف نے جمعہ کو بتایا کہ گرفتار 6 افراد نجی تقریب میں میوزک چلا رہے تھے جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کو عدالت میں بھیجا جائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق دو سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔جولائی میں محکمہ اخلاقیات کی جانب سے افغانستان کے شہر ہرات اور مختلف اضلاع سے ضبط کیے گئے سیکڑوں موسیقی کے آلات کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔محکمہ اخلاقیات کا کہنا تھا کہ موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور فروخت کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں