69

افغانستان کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی، فخر دو رنز بناکر آؤٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بولنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کرکے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

پاکستانی ٹیم:

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں