62

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2400سے تجاوز کرگئی

کابل (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) افغانستان میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی۔ افغان حکام کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ ملک کے مغربی صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں