191

افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کی آمد ، اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لیے بند کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ہوٹلز خالی کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔افغانستان سے نکلنے والےہزاروں غیر ملکی کل سے پاکستان پہنچیں گے،ہوٹلز میں ان غیر ملکی افراد کو ٹھہرایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہوٹل مالکان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی افراد کی آمد اور رہائش کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں