اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 1997کی مردم شماری کے بعد نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، نئی مردم شماری کے نتائج جاری کئے جا چکے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلیوں کی نشستیں بڑھا کر حلقہ بندیاں کی جائیں ،شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس عامرفاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔