82

اسد عمر نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف اعظم خان کے بیان پر کیا کہا؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں، صرف عوام کر سکتے ہیں، اعظم خان کا 164 کا بیان سامنے آیا، قانونی لحاظ سے تو اس میں کچھ نظر نہیں آیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پارٹیاں عوام کی بناتے اور وہی انہیں چلاتے ہیں۔ پرویز خٹک تجربہ کار سیاست دان ہیں مگر دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔ سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے 24 جولائی کو بلایا ہے، ضرور جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے سائفر پبلک کرنے کے معاملے پر تحقیقات کیلئے اسد عمر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کو ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں