136

ادویات کی غیر ضروری فروخت ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ادویات کی غیر ضروری فروخت کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مریض کو اتنی ساری دوائیں تجویز کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، ایک پیغام میں انہوں نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرز کی ترجیح کیا ہے؟ کیا دواؤں کی فروخت یا مریض کی صحت ہے؟انہوں نے ادویات کی غیر ضروری فروخت کے خلاف 21اکتوبر تک پلان طلب کرلیا ہے۔ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بتایا کہ صدر مملکت نے اپنی ہدایات کے ساتھ ایک ایسا نسخہ بھی شیئر کیا ہے،ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ صدر مملکت نے جو نسخہ شیئر کیا ہے اس میں 21دوائیں لکھی گئی تھیں،ڈریپ حکام بھی مانتے ہیں کہ ایک ہی نسخے میں 25سے 30 دوائیں لکھ دی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں