168

آج موسم کی صورتحال کیسی رہے گی پاکستان میں

جمعرات کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش۔اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا، مٹھی اور ٹھٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:گجرات129 ، راولپنڈی ( کچہری 79،چکلالہ ایئر پورٹ 68، شمس آباد 49 )، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 82، ایئر پورٹ 81، بوکرہ 29،گولڑہ 21، سیدپور 19)، جہلم 86 ، منگلہ 85، سیالکوٹ ( ایئر پورٹ 63 ، سٹی48)، گوجرانوالہ 60، چکوال 51، مری 40، اٹک 24، سرگودھا (سٹی 21)، نارووال 17 ، منڈی بہاولدین 10، جوہر آباد 04، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 56، مظفرا ٓباد (ایئر پور ٹ 25، سٹی 16)، راولاکوٹ06 ، کوٹلی 04، ڈھالی 01،خیبر پختونخوا: کاکول 57 ،درگئی 41، پشاور (سٹی 31،ائیر پورٹ03)، تخت بھائی 25 ، بنوں 21 ، چراٹ 10، مالم جبہ 06 ،بالاکوٹ، میاں خان 03 اور سندھ:مٹھی 16، ٹھٹھہ 06 اور چھور میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 ،روہڑی ، لسبیلہ ،دا لبند ین اورنوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں