35

آئی ایم ایف سے 1اعشاریہ 2ارب ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سے ایک اعشاریہ 2ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 1اعشاریہ 2ارب ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے،وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام 9ماہ کا ہے، 3ارب ڈالر ملیں گے،باقی 1.8ارب ڈالر 9ماہ میں ملیں گے، اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ گزشتہ روز یو اے ای نے ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل کئے تھے، دو روز قبل سعودی عرب سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے،،ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 4ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ریزرو میں تقریبا4.2ارب ڈالر کااضافہ ہوا، توقع ہے 13اور 14ارب ڈالر کے درمیان ذخائر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں