اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سپریم کورٹ میں جائیداد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سائل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کا وکیل کدھر ہے؟ وہ کیوں نہیں آیا،بزرگ صبغت اللہ نے جواب دیا کہ ہماری توبہ ہے کیس سے ، وکیل بہت مہنگے ہیں، ہم اپناکیس واپس لینا چاہتے ہیں، باقی فریقین سے صلح ہو گئی ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم آپ کا یہ بیان لکھ کر کیس خارج کردیں؟ آپ وکیل پیش نہیں کرنا چاہتے ہیں،بزرگ صبغت اللہ نے کہاکہ جی جج صاحب! کیس خارج کردیں، وکیل کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا،باریش بزرگ نے کہاکہ جج صاحب!آپ کو چیف جسٹس بننے پر مبارک ہو، اللہ کامیابیاں دے، چیف جسٹس پاکستان نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا شکریہ، دعاؤن میں یاد رکھیے گا۔