158

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ،ضلعی انتظامیہ نے بوسیدہ گھر گرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے سے اب تک 20افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایاجا رہا ہے ، انتظامیہ نے عوام کو متاثرہ گھروں میں نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ اور بوسیدہ گھر زمین بوس ہو سکتے ہیں ، عوام گھروں میں جانے سے گریز کریں اور لاو¿ڈ سپیکرز پر دی جانے والی ہدایت پر عمل کریں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پی ڈی ایم اے کے حوالے سے کہا کہ زلزلے کے مرکز میں 15 کلومیٹر کے دائرے میں مکانات گرے ، مکانات کی چھتیں گرنے سے 300افراد زخمی ہوئے ،زلزلے سے رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں ،ہرنائی طور غر کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے لورالائی ہرنائی شاہرہ بند ہو گئی ، ہرنائی میں زلزلے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ہرنائی میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق دور دراز پہاڑی علاقوں میں زخمی موجود ہو سکتے ہیں ، متاثرین میں فریکچر اور ہیڈ انجری کے زخمی زیادہ ہیں ،ایمرجنسی ڈرگ اور سرجری آلات کی فوری فراہمی کیلئے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، سرجن ڈاکٹرز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے چیئرمین این دی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق میڈیکل ٹیمیں ، ادویات ، ہیلی کاپٹر ہرنائی بھیجے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں