112

گوگل نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل حل کردی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
نیو یارک (آئی این پی ) گوگل کروم نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ڈیوائس میں گوگل کروم کی ہوم اسکرین پر ویب سائٹ کے شارٹ کٹ تک باآسانی رسائی کی سہولت فراہم کردی۔ آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس کے لیے جاری کی جانے والی گوگل کروم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کے اضافے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب پش نوٹیفکیشن تک مزید رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ایپس کے شارٹ کٹ کو ہوم اسکرین پر لاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں