97

گال ٹیسٹ: 131 رنز کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار، 38 پر 3 کھلاڑی آؤٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنالیے۔

سری لنکا کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اورابتدا میں ہی عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7 اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنزبنالیے، قومی ٹیم کو جیت کیلئے 83 رنز درکار ہیں اور 7 وکٹیں باقی ہیں۔

امام الحق 25 اوربابراعظم 6 رنزبناکرکریز پرموجود ہیں۔

سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی دوسری اننگز
سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں