گال (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے اور اب تک سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر نشان اور کروناتنے نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی اوپننگ پر قہر بن کر برسے، نشان صرف 4 رنز اور کروناتنے 29 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے ، ان کے بعد آنے والے کوشل میڈس بھی زیادہ دیر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
اینگلو میتھیوز نے وکٹ پر قدم جمائے اور 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، ان کے علاوہ دنیش چندی مال 1 ، سدیرا 36 اور رمیش مینڈس 5 سکور بنا پائے ۔