86

کچہ میں پولیس کی کارروائی، 14 سالہ لڑکے سمیت 5 مغوی بازیاب

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) رحیم یار خان پولیس نے کچہ میں کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سمیت 5 مغوی بازیاب کروا لئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور اغوا کاروں کے مابین فائرنگ تبادلہ ہوا، ملزمان مغویوں کو لے کر فرار ہوئے تو پولیس کی بھاری نفری نے تعاقب کیا، صورت حال اپنے خلاف دیکھ کر اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں