82

کولمبو ٹیسٹ:بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل ختم


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم کردیا گیا۔

بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے تھے،سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں