150

کل یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر کل یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ القدس کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے ، کل ریلیوں میں عوام ایس او پیز کے ساتھ شامل ہوں ۔فلسطین میں خون بہانا بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب ایسے ملک ہیں جن کے اسرائیل سے تلقات نہیں، مختلف مذاہب کے شادی کے معاملات مختلف ہیں ، جنہیں دیکھ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں