54

کرن اشفاق کی انسٹا اسٹوریز نے نیا تنازع کھڑا کر دیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
مشہور پاکستانی انفلوئینسر، ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق اور نجی معاملات پر سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ کرن اشفاق کی اپنے سابقہ شوہر، پاکستانی معروف اداکار، ماڈل اور ٹی وی میزبان عمران اشرف سے حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جس کی وجہ تقریباً دونوں ہی کے مداح و فالوورز جاننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز ’ask me a question‘ سیشن رکھا جہاں اُن کے ہزاروں فالوورز نے اُن پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

ایک اور صارف نے اداکارہ سے دوسری شادی سے متعلق سوال بھی کیا جس پر کرن نے کہا جب اللہ کو منظور ہو اور ابو کو ان کی مرضی کا لڑکا ملے۔

ایک اور صارف نے کہا آپ نے انسٹاگرام پر اب تک عمران اشرف کو فالو کیا ہوا ہے؟

جواب میں کرن بولیں کیونکہ طلاق کے کاغذات پر یہ نہیں لکھا تھا کہ ان فالو کرکے بلاک کرنا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ مجھے بے صبری سے انتظار ہے کہ آپ کب مذاق رات (جس کی میزبانی کرن کے سابق شوہر اداکار عمران اشرف کررہے ہیں) میں بطور مہمان جائیں گی، کرن نے جواب دیا میری زندگی کا پہلے ہی بڑا مذاق بنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کرن اشفاق سوشل میڈیا پر سوالات اور جواب کے سیشن کے دوران یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔

اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018 میں شادی کی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے جس کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں، جوڑے کی طلاق گزشتہ برس ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں