51

کراچی: 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 21 کیسز رپورٹ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ملیریا کے سب سے زیادہ 8 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورنگی سے5، وسطی اور جنوبی سے تین تین، غربی اور شرقی سے ملیریا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر ملیریا کے 3116 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں