اسلام آباد وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کردیں ہیں جس کے بعد ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
162