98

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں فرد جرم پر دستخط کرتے وقت کیا لکھا؟ وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ‌ورک) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہاہے کہ 265ڈی کی درخواست نہیں دی، اس کا پروسیجر اس وقت نہیں چل سکتا.
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل عثمان ریاض گل نے کہاکہ فرد جرم کی تاریخ مقرر تھی، استدعا کی کہ گواہان کے مکمل بیانات، سیزرمیمونہ ملنے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی۔

وکیل عثمان ریاض گل نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ، چیئرمین پی ٹی نے فرد جرم پر دستخط کرتے وقت لکھا مکمل کاغذات ملنے تک فردجرم کو رسپانڈ نہیں کرسکتے،شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں صحت جرم سے انکار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں