109

چیئرمین نے کہاجس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ، لطیف کھوسہ

اٹک (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ چیئرمین نے کہاہے جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کا جواز نہیں بنتا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے حشر کردیا ، عوام فاقوں پر آئی ہوئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں نے سب سیاسی رہنماؤں کی وکالت کی ہے،نوازشریف، بینظیر بھٹو، زرداری کی وکالت کی ہے،ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا وکیل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں