73

پہلے بھی کہہ چکا ہوں سائفر ایک حقیقت تھی اور حقیقت ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں سائفر ایک حقیقت تھی اور حقیقت ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں میں سائفر کو تسلیم کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے، پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوا۔ تقریبا پونے 2 گھنٹے سیشن چلا۔ مجھے پہلے بھی نوٹس ملے، میں نے سوال نامہ مانگا تھا۔ پہلے بھی پیش ہوا، سوالوں کا جواب دیانتداری سے دیا۔ آج کے سوالوں پر اپنا موقف دیا۔ ذمے دار لوگوں، جن کا تعلق میری جماعت سے نہیں، انہوں نے کہا سائفر سیاسی ڈرامہ ہے۔ سائفر معمولی نوعیت کا نہیں تھا، اس کی حیثیت اور نوعیت پر قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاس بلائے گئے۔ ایک سابق وزیراعظم اور دوسرا موجودہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ دونوں اجلاسوں میں سائفر کو تسلیم کیا گیا۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھی جھٹلایا نہیں تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کوشش کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزادانہ تحقیقات ہوں۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بلایا گیا۔ اس وقت کی اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں