81

پشاور ؛ فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کا ڈائریکٹر جاں بحق

پشاور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پشاور میں فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کا ڈائریکٹر جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان چارسدہ سے پشاور ڈیوٹی کیلئے آ رہے تھے، ارشد خان کو دوران پور کے قریب نشانہ بنایاگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات سامنے نہ آ سکے، ورثا کی آمد کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ،جائے وقوعہ سے 30بور پسٹل کی گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں