اسلام آباد پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، پاکستان نے افغان مشیر قومی سلامتی کے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سفیر کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات سے اعتماد میں کمی واقع ہوتی ہے ، افغان قیادت کے بیانات سے دونوں برادر ممالک کے مابین ماحول خراب ہو سکتا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر سے کہا گیا کہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان امن یکجہتی جیسے فورمز کو موثر اندازمیں استعمال کیا جائے ۔
161