153

پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اعلان

اسلام آباد نیشنل کمانڈاتھارٹی (این سی اے) نے خطے میں جاری روایتی اور سٹریٹجک ہتھیاروں کی دوڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی اے کا 25 واں اجلاس سٹریٹجک پلان ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کےسربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی ، خارجہ،دفاع،خزانہ اورداخلہ کےوزرا نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کےسٹریٹجک اثاثوں کےحفاظتی اقدامات اورکمانڈاینڈکنٹرول سسٹم پرمکمل اعتمادکا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے علامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ذمہ دارایٹمی ریاست ہے اور جوہری عدم پھیلاؤکےاقدامات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں خطےمیں جاری تنازعات اورعلاقائی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطےمیں سٹریٹجک استحکام یقینی بنائےگا۔این سی اے نے خطےمیں روایتی اورسٹریٹجک ہتھیاروں کی دوڑپر تشویش کا اظہار کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑکاحصہ نہیں بنے گا، ہتھیاروں کی دوڑسے پیداصورتحال خطےمیں امن کیلئےخطرہ ہے۔ اجلاس میں تربیت کےاعلیٰ معیار،سٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں اور مقاصد کے حصول کیلئے کوشش کرنیوالے سائنسدانوں اورانجینئرزکوسراہاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں