128

پاکستانی مداحوں سے بڑا پیار ہے: عبدو روزک


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار اور بھارتی ریئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے عبدو روزک نے کہا ہے کہ مجھے اپنے پاکستانی مداحوں سے بڑا پیار ہے، ان شاء اللّٰہ میں پاکستان کا دورہ بھی کروں گا۔

عبدو روزِک نے ٹورنٹو میں نمائندہ جنگ/جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار کینیڈا آیا ہوں اور اپنی 20 ویں سالگرہ یہاں منا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کینیڈا بہت پسند آیا ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے لگے ہیں۔

’چھوٹا بھائی جان‘ کے نام سے مشہور عبدو نے پاکستانی مداحوں کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے آپ لوگوں سے بڑا پیار ہے، مجھے آپ ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، آپ کا شکریہ، اللّٰہ آپ پر رحمتیں نازل فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں