87

پاریش راول نے بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کی بڑی وجہ بتادی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ممبئی : معروف سینئر بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں اتحاد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق 250 فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھانے والے اداکار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس فلم انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ جب ان سے بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ” ہمارے اندر اتحاد نہیں ہے جیسا جنوبی بھارتی انڈسٹری کے اندر موجود ہے۔ “انہوں نے کہا کہ” اگر بالی ووڈ والوں میں اتحاد ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی آپ کے تھیٹر پر پتھر نہیں مار سکتا، کوئی غنڈا گردی بھی نہیں کرسکتا”۔پاریش راول نے یہ بھی کہا کہ” ساتھ میں آپ کسی کے خلاف کچھ بول کر دکھا، کسی کی ہمت نہیں ہوگی۔ لہذا جو جنوبی بھارت میں ہے وہ شمالی بھارت میں نہیں ہے۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں