170

ُپاکستان میں میں آج اور کل موسم کی صورتحال کسی رہے گی

بدھ کے روز سندھ،مشرقی بلوچستان،جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔
جمعرات کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے اضلاع میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:سندھ: بدین 37،ڈپلو 31،کلوئی، حیدر آباد10،ڈھالی09،نگر پارکر 07،اسلام کوٹ، ٹنڈو جام 04، ٹھٹھہ 02، بلوچستان: کوہلو 35، خضدار 26،قلات، سبی،لسبیلہ01، خیبر پختونخوا: پار ہ چنار 15، کالام09، دیر 08،چراٹ 04، دروش 03 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 10،گلگت 07، بونجی،ہنزہ 06، گوپس 05، بابو سر 04،چلاس، استور 01، پنجاب: خانیوال اورنارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، لسبیلہ،مٹھی، نوابشاہ،سبی42 ، نو کنڈی اورتربت میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں