لندن برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو شجر کاری مہم پر سلیوٹ پیش کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ ان کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کوششیں قابلِ تعریف ہیں، ان کی جانب سے 10 ارب درخت ماحول کیلئے بہت ضروری ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مونگے کے درخت لگانے پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ سمندری ماحول کی حفاظت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ میں بھی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔
92