132

وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور قدم ، پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ، پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ون میزائل روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ فتح ون پاک فوج کو دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گا۔میزائل گائیڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کا حصہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں