وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔وفاقی ملازمین کےکرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لیے ہے۔
149