86

ورلڈکپ؛ بی جے پی کا پارٹی کارکنان سے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششوں کا انکشاف

پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہ کرنے والی مودی حکومت نے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین دعویٰ کررہی ہیں کہ انہیں بھارتی وزیراعظم کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے میچ کے پاسز دیئے گئے تھے اور ہم یہاں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے افتتاحی میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی ریکارڈ کی گئی تھی، 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گجائش رکھنے والا نریندر مودی اسٹیڈیم خالی تھا جس پر بھارتی بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

بھارتی حکمراں جماعت نے تنقید اور ہزیمت سے بچنے کیلئے پارٹی اراکین کو پاسز دیکر اسٹیڈیم بھرنے کی کوشش کی جس کا پول کُھل گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ نظر آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

دوسری جانب بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انہوں نے پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔

سال 1975 سے کھیلے جارہے ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی فینز یا صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں