112

والدین آن لائن گیمز کھیلنے کے شوقین بچوں پر گہری نظر رکھیں ورنہ وہ آپ کیساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ جان لیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں آن لائن گیمز کھیلنے کا شوقین نوجوان وسیم اپنے اغوا کا ڈرامہ کر کے گھر والوں سے کروڑوں روپے تاوان مانگتا رہا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق تھانہ شالیمار میں 4 ماہ قبل ایک مقدمہ درج ہوا جس میں بتایا گیا کہ وسیم نامی نوجوان اغوا ہو گیا ہے اور اغوا کار 5 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ ڈی آئی جی سی آئی اے لاہور نے معاملے کا نوٹس لیا اور متعلقہ افسر کو تحقیقات کا حکم دیا۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ تھانہ نوجوان وسیم نے خود ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اور خود ہی جعلی نمبروں سے گھر فون کر کے تاوان کے نام پر 5 کروڑ روپے مانگتا رہا۔
دراصل وسیم آن لائن گیمز کا شوقین تھا اور بھاری رقم ہار گیا تھا جس کو پورا کرنے کیلئے اس نے اپنے ہی والدین سمیت گھر والوں کو طویل عرصہ اپنے اغوا سے پہنچنے والے صدمے میں مبتلا کئے رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں