96

نگراں وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا جواب سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نگراں وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے؟ تو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی۔سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک ہر ذمے داری بخوبی نبھائی ہے، اللّٰہ نے جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔
اس سے قبل جیو نیوز نے یہ خبر نشر کی تھی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں