70

نگران سیٹ اپ؛ اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)نجی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں کے درمیان وزارتوںں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادیوں کے اسلام آباد میں ڈیرے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا ،اتحادی نگران اپنی وزارتوں کیلئے نام وزیراعظم کو دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی ممکنہ طوالت پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ ممکنہ طور پر 6ماہ تک چل سکتا ہے ، عام انتخابات آئندہ سال فروری یا مارچ میں ہونے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں