اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے وارنٹ معطلی کی درخواست منظور کرلی، وارنٹ گرفتاری 24 اکتوبر تک معطل کئے گئے ہیں۔
جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 24 اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں معطل کئے گئے ہیں۔